نائجیریا میں 8 غیر قانونی آئیل ریفانری کو تباہ کردیا گیا

آپریشن میں چوری شدہ خام تیل کی غیر قانونی ریفائننگ کے لیے استعمال ہونے والی 8 غیر قانونی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا

2029128
نائجیریا میں  8 غیر قانونی  آئیل ریفانری کو تباہ کردیا گیا

افریقی براعظم کے تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال ملک نائجیریا کے جنوب میں چوری شدہ خام تیل کی غیر قانونی ریفائننگ کے لیے استعمال ہونے والی 8 تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فوج نے ملک کے جنوب میں ڈیلٹا ریاست میں سمگلروں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

آپریشن میں چوری شدہ خام تیل کی غیر قانونی ریفائننگ کے لیے استعمال ہونے والی 8 غیر قانونی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

آپریشن میں 200 ہزار لیٹر خام تیل اور 90 ہزار لیٹر ڈیزل ایندھن پر مشتمل 14 گوداموں کو تباہ کر دیا گیا، حکام نے کہا ہے کہ  آپریشن کے دوران علاقے میں موجود مشتبہ افراد فرار ہو گئے ہیں ۔

نائیجیریا میں 200 سے زائد غیر قانونی آئل ریفائنریز کام کرتی ہیں۔

نائیجیریا کے شناخت شدہ تیل کے ذخائر تقریباً 37 بلین بیرل ہیں، جو دنیا کے ذخائر کا 3.1 فیصد ہیں۔

نائجیریا، جو خام تیل کی پیداوار میں دنیا کے 15 سرفہرست ممالک میں شامل ہے، تیل کے سب سے زیادہ ذخائر کے ساتھ دنیا میں 8ویں اور تیل کی برآمدات کے لحاظ سے 6ویں نمبر پر ہے۔

ڈیلٹا کے علاقے میں، جہاں آئل فیلڈز واقع ہیں، مسلح گروپوں کی جانب سے آئل فیلڈز کے خلاف تخریب کاری، جھڑپیں اور اغوا کی وارداتیں  ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں