روس کی طرف سے یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

کیف انتظامیہ نے ڈرون طیارے کی مدد سے ماسکو پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے: روس وزارت دفاع

2026807
روس کی طرف سے یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے ڈرون طیاروں کے ذریعے دارالحکومت ماسکو اور ماسکو کی تنصیبات پر حملے کی کوشش کی  ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کیف انتظامیہ نے ڈرون طیارے کی مدد سے ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب  ماسکو اور ماسکو علاقے کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فرائض پر مامور دفاعی فورسز نے ماسکو کی تحصیل سٹوپینو  کی فضاوں میں ماسکو کی طرف اڑتے ڈرون طیارے کی نشاندہی کر کے اسے ناکام بنا دیا ہے۔ ڈرون طیارے کو  ریڈیو الیکٹرانک جنگی آلات کی مدد سے ناکام بنایا گیا ہے"۔

بیان کے مطابق طیارہ قابو سے باہر ہونے کے بعد ایک خالی اراضی میں گر گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں