افریقی ممالک کو اپنی سلامتی لے لیے اپنے پاوںپر خود کھڑا ہونا چاہیے : سرگئی شوئیگو

انہوں نے کہا کہ روسی وزارت دفاع افریقی ممالک کے ساتھ عسکری اور تکنیکی میدان میں تعاون جاری رکھے گی

2024896
افریقی ممالک کو اپنی سلامتی لے لیے اپنے پاوںپر خود کھڑا ہونا چاہیے : سرگئی شوئیگو

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ افریقی ممالک کو اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کا آزادانہ طور پر جواب دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روسی وزارت دفاع افریقی ممالک کے ساتھ عسکری اور تکنیکی میدان میں تعاون جاری رکھے گی۔

شوئیگو نےان خیالات کا اظہار   روسی وزارت دفاع کے زیر اہتمام ماسکو بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  افریقی ممالک کی فوجوں کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افریقی ممالک کے پاس  تربیت یافتہ، اپنی سلامتی کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کا آزادانہ طور پر جواب دینے کے قابل،   جدید مسلح افواج منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

تاکیہ یہ  تربیت یافتہ، اچھی طرح سے لیس اور اپنی سلامتی کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کا آزادانہ طور پر جواب دینے کے قابل ہوں۔



متعللقہ خبریں