نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 13 افراد ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکو حرام کے ارکان نے یہ حملہ ریاست بورنو کے گاؤں ولاری میں کیا ہے

2023995
نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام  کے حملے میں 13 افراد ہلاک

نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے کیے گئے حملے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکو حرام کے ارکان نے یہ حملہ ریاست بورنو کے گاؤں ولاری میں کیا ہے۔

اس حملے میں 13 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے موجود بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں دسیوں ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یہ تنظیم 2015 سے ملک کے سرحدی پڑوسی ممالک کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔

دوسری جانب ریاست کدونا میں مسلح افراد کی جانب سے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 10 افراد کو ایک کارروائی میں بازیاب کرالیا گیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر موسیٰ یحییٰ نے بتایا کہ ریاست کدونا کے علاقے چکون کے گاؤں یرو میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا اور یرغمال بنائے گئے 10 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

آپریشن میں 3 مسلح افراد کو غیر فعال کیے جانے  اور روسی اسلحہ اور گولہ بارودکو  قبضے میں لیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کے واقعات پر سزا موت ہ ہونے کے باوجود عام ہیں۔



متعللقہ خبریں