امریکہ، ہوائی کے جزیرے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد  67 ہو گئی

آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  67  تک جا پہنچی۔ تقریباً 1700 عمارتوں کو نقصان پہنچنے والے علاقے کو  آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا  ہے

2023581
امریکہ، ہوائی کے جزیرے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد  67 ہو گئی

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد  67 ہو گئی۔

جزائر پر مشتمل امریکی ریاست ہوائی میں تیز ہواؤں نے آگ کو بھڑکایا۔ منگل کو ماوئی جزیرے کے جنگل میں لگنے والی آگ نے وسیع پیمانے کی تباہی مچائی۔

آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد  67  تک جا پہنچی۔ تقریباً 1700 عمارتوں کو نقصان پہنچنے والے علاقے کو  آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا  ہے۔

جزیرے کےسیاحتی ساحلی شہر لاہینا کا ایک بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ ہزاروں سیاح جزیرے کو چھوڑ چکے ہیں تو انخلاء کا عمل جاری ہے۔

جزیرے پر لگنے والی آگ کی وجہ سے گھنے دھوئیں کی وجہ سے ہوا سے مداخلت  میں مشکلات در پیش ہیں۔

تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری  ہیں تو خدشہ ہے کہ  اس  سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں