نائجیریا میں مسلح حملے میں 21 افراد ہلاک

پلیٹیو سٹیٹ سنٹر فار کرائسز وکٹمز اینڈ ایمنسیپیشن کے سربراہ سولومن مونتیری نے بتایا کہ کل صبح سویرے صوبے کے برکین لاڈی علاقے کا رخ اختیار  کرنے والے مسلح گروہ نے حملہ کیا ہے

2023286
نائجیریا میں مسلح حملے  میں 21 افراد ہلاک

نائجیریا کی پلیٹیو ریاست میں جہاں وقتاً فوقتاً مذہبی تنازعات ہوتے رہتے ہیں، مسلح حملے میں جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

پلیٹیو سٹیٹ سنٹر فار کرائسز وکٹمز اینڈ ایمنسیپیشن کے سربراہ سولومن مونتیری نے بتایا کہ کل صبح سویرے صوبے کے برکین لاڈی علاقے کا رخ اختیار  کرنے والے مسلح گروہ نے حملہ کیا ہے۔

میوانتیری نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں 21 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

اسپیشل ملٹری ٹاسک فورس پلیٹیو کے ترجمان کیپٹن اولا جیمز نے بھی بتایا کہ حملے میں بے شمار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں فوجی دستے منتقل کردیے گئے ہیں  اور حالات پر  قابو پالیا گیا ہے۔

وقتاً فوقتاً نائیجیریا کی پلیٹیو ریاست میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ ریاست میں کارروائیوں کے دوران 130 غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے گئے تھے۔

پلیٹیو ریاست  کے گورنر  جیلاب موتفوانگ  نے اعلان کیا کہ گزشتہ 3 ماہ میں مذہبی بنیادوں پر ہونے والے تنازعات میں 300 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔



متعللقہ خبریں