سوڈان: فوج کا صدارتی محل پر فضائی حملہ

حفاظتی ذرائع اورعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  فوج نے صدارتی محل میں موجود سریع الحرکت فورس کے بعض ٹھکانوں پر جنگی طیاروں  کے ذریعے بمباری کی

2021056
سوڈان: فوج کا صدارتی محل پر فضائی حملہ

 سوڈانی فوج نے سریع الحرکت فورس کے خرطوم میں قابض صدارتی حمل پر  فضائی حملہ کر دیا ۔

حفاظتی ذرائع اورعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  فوج نے صدارتی محل میں موجود سریع الحرکت فورس کے بعض ٹھکانوں پر جنگی طیاروں  کے ذریعے بمباری کی ۔

سریع الحرکت  فورس نے صدارتی محل کے قریب  واقع جنرل ہیڈ کوارٹرز  کا محاصرہ کر لیا جس پر فوجی  کمان گاہوں کے قریب ٹھکانوں  پر سوڈانی فون نے بمباری شروع کر دی ۔

بتایا گیا ہے کہ  خرطوم  ، مغرب میں واقع ام درمان اور شمال میں بحری نامی شہروں میں  واقع  سریع الحرکت  فورس کے  ٹھکانوں  کو  شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھِی  ہوئی بمباری میں  سریع الحرکت کے متعدد اہلکار ہلاک اور دس گاڑیاں تباہ کر دی گئی تھیں۔

 دوسری جانب امریکہ ،ناروے اور برطانیہ  نے سوڈان میں طرفین سے  تصادم روکنے کی درخواست کی ہے۔

 یاد رہے کہ سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان  سو روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک تین ہزار افراد ہلاک ،ہزاروں زخمی اور چالیس لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں