صدر پوتن کا مطالبہ: روسی ڈرون طیاروں کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے

مغربی طیارہ ساز کمپنیوں کے اخراج سے پیدا ہونے والا خلاء روسی کمپنیوں کے لئے ایک اہم موقع ہے، روسی ڈرون طیاروں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے: پوتن

2021313
صدر پوتن کا مطالبہ: روسی ڈرون طیاروں کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روسی ڈرون طیاروں کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں روس کی سرکاری دفاعی کمپنی 'روسٹیک ' کے سربراہ سرگے چیمزوف کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے مغربی طیارہ ساز کمپنیوں کے روس سے نکلنے کے بعد منڈی میں پیدا ہونے والے خلاء کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ یہ خلاء روسی طیارہ ساز کمپنیوں کے لئے ایک اہم موقع ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ غیر ملکی آجر  روسی منڈی میں واپسی کے خواہش مند ہیں لیکن ان کی واپسی کے قبل اس موضوع کو حل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ روسی ڈرون طیاروں کی پیداوار میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔یوکرین جنگ میں 'کب' اور 'لانسیٹ' ڈرون طیاروں  نے نہایت متاثر کن کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔جنگ کے دوران یہ ڈرون، ایمونیشن ڈپووں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ پیداوار کنندگان نے اگرچہ ان ڈرونوں کی پیداوار میں اضافے کا وعدہ کیا ہے اور اس وعدے کو پورا بھی کر رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ کی ضرورت ہے"۔

مذاکرات میں چیمزوف نے بھی روس کی دفاعی پیداوار میں اضافے اور سال 2022 میں فوجی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی پیداوار کو دوگنا کرنے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین میں استعمال کی جانے والے فوجی مصنوعات کا 90 فیصد روسی ساختہ ہے۔ جنگ میں استعمال کی جانے والی روسی دفاعی مصنوعات میں ٹی۔90 ٹینک، اسکندر اور کنجال میزائل، کے اے۔52، ایم آئی۔28 اور  ایس یو۔35 ایئر کرافٹ اور کب اور لانسیٹ  جیسے ڈرون طیارے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں