چلی اور ارجنٹائن میں شدید ترین گرمی

چلی اور ارجنٹائن سردیوں کے مہینوں میں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت دیکھا جا رہا ہے۔ چلی کے کچھ حصوں میں، خاص طور پر شمال میں، درجہ حرارت تقریباً 39 ڈگری تک پہنچ گیا ہے

2019658
چلی اور ارجنٹائن میں شدید ترین گرمی

چلی میں تاریخی  طور پر گرم ترین دن کا سامنا ہے تو  ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 117 سالوںکے بعد   گرم ترین ماہ  اگست کا آغاز ہوا ہے۔

چلی اور ارجنٹائن سردیوں کے مہینوں میں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت دیکھا جا رہا ہے۔

چلی کے کچھ حصوں میں، خاص طور پر شمال میں، درجہ حرارت تقریباً 39 ڈگری تک پہنچ گیا ہے  ۔

چلی کی  محکمہ  موسمیات  کے مطابق  آج، کوکیمبو کے علاقے میں Vicuna Los Pimientos اسٹیشن  میں  37 ڈگری درجہ حرارت  ریکارڈ کیا گیا ، جو سردیوں کے مہینوں کے لیے قومی سطح پر دوسرا بلند ترین تاریخی درجہ حرارت ہے۔ اگست 1951 میں کوپیاپو میں 37.3 ڈگریدرجہ حرارت  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شدید گرمیاں اس وقت آئی ہیں  جب جنوبی علاقے میں گزشتہ تیس سالوں کے   تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منگل کو درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

ملک کے قومی محکمہ موسمیات کے مطابق  اعداد و شمار  سے پتہ چلتا ہے کہ 117 سالوں میں یہ ماہ اگست کا گرم ترین آغاز ہے۔



متعللقہ خبریں