روس: ہم افریقی ممالک کو اناج فراہم کرتے رہیں گے، خواہ تجارتی بنیادوں پر ہو خواہ مفت

روس کی، اناج راہداری سمجھوتے سے، دستبرداری افریقی ممالک کو متاثر نہیں کرے گی، ہم افریقی ممالک کو اناج دیتے رہیں گے، خواہ تجارتی بنیادوں پر ہو خواہ مفت: صدر ولادی میر پوتن

2015362
روس: ہم افریقی ممالک کو اناج فراہم کرتے رہیں گے، خواہ تجارتی بنیادوں پر ہو خواہ مفت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم افریقی ممالک کو وہ اناج  تجارتی بنیادوں پر یا پھر مفت فراہم کرتے رہیں گے جو انہیں یوکرین سے نہیں مِل رہا۔

صدر پوتن نے، 27 تا 28 جولائی کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ  میں متوقع، روس۔افریقہ سربراہی اجلاس کے بارے میں رقم کردہ مقالے میں کہا ہے کہ روس کی، اناج راہداری سمجھوتے سے، دستبرداری افریقی ممالک پر منفی اثرات مرتب نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے کاروباری حلقے اناج سمجھوتے کو اپنی جیبیں بھرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ یوکرین کے اناج کا 70 فیصد حصّہ امیر اور  متوسط ممالک  کو بھیجا جا رہا ہے۔ اس اناج کا صرف 3 فیصد حصّہ ہے جو ایتھوپیا، سوڈان، صومالیہ، یمن اور افغانستان  جیسے ممالک  کو مِل رہا ہے۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ رواں سال میں گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہمارا ملک یوکرینی اناج کی نہ صرف تجارتی  بنیادوں پر  بلکہ مفت بھی  ترسیل کرتا رہے گا۔

انہوں نے 2022 میں روس کے برّاعظم افریقہ کو 11،5 ملین ٹن اناج بھیجنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم نے 2023 کے پہلے نصف میں بھی افریقہ کو 10 ملین ٹن اناج بھیجا ہے۔

واضح رہے برّاعظم افریقہ  کے 25 ممالک ہر سال اناج کی درآمد کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ روس اور یوکرین سے حاصل کرتے ہیں۔

24 فروری 2022 سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے نتیجے میں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں  کے باعث افریقی ممالک کو مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے خاتمے کے لئے افریقی ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان صلح   صفائی کی  کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔

افریقہ یونین  کمیشن کے سربراہ موسیٰ فائق  محمد نے بحیرہ اسود اناج سمجھوتے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور فریقین سے سمجھوتے کو جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں