اقوام متحدہ: ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے

روس کی طرف سے بحیرہ اسود اناج سمجھوتے کے خاتمے کے بعد ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکیں گے: اسٹیفن  دوجارک

2013683
اقوام متحدہ: ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے

اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے بحیرہ اسود اناج سمجھوتے کے خاتمے کے بعد ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن  دوجارک نے معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس ،روس کے اناج اور کھاد کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے ، کوششیں جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری جنرل کے نزدیک خوراک کا موضوع   ایک ایسا موضوع ہے جس کی طرف سے لاپرواہی نہیں برتی جا سکتی"۔

دوجارک نے کہا ہے کہ "اناج کی برآمد کے لئے مختلف تجاویز  ایجنڈے پر لائی گئی ہیں۔  جہاں تک روس کی طرف سے بحری جہازوں کو ہدف بنائے جانے  کے امکان کی بات ہے تو  یہ ایک جنگ زدہ علاقہ ہے کوئی بھی سیکرٹری جنرل سے سلامتی کی ضمانت طلب نہیں کر سکتا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشترکہ انتظامی مرکز کا عملہ باہمی اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے استنبول میں موجود ہے۔ ہم بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے پر قائم ہیں اور روس کے ساتھ طے پانے والے میمورینڈم  کے اہداف  سے وابستگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ میمورینڈم  سے وابستگی  کے لئے روسی فریقی کی شرائط کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس وقت تک تمام ضروری کوششیں کر چکے ہیں لیکن انہوں نے بنکاری  شرائط یا پھر بیمہ مارکیٹ جیسے مختلف پہلووں کو کنٹرول نہیں کیا۔ ہمارا فرض  دوسروں کو یاد دہانی کروانا ہے اور وہ ہم کر رہے  ہیں۔



متعللقہ خبریں