سوڈانی فوج کی مستقل فائر بندی مذاکرات میں واپسی

فوجی وفد کے ایک اہلکار نے  اپنا نام  خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  نئے مذاکراتی عمل کی کامیابی کا انحصار مخالف وفد کی سنجیدگی اور معاہدے کی شرائط  کی تعمیل پر ہے

2012358
سوڈانی فوج کی مستقل فائر بندی  مذاکرات میں واپسی

ماہ اپریل کے وسط سے پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسزکے ساتھ جھڑپیں کرنے والی سوڈانی فوج  نے ، مئی میں امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں مستقل جنگ بندی  کے لیے شروع کردہ  اور ماہ مئی میں  علیحدگی اختیار کرنے والے "جدہ مذاکرات" میں واپسی  کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق فوج کی نمائندگی کرنے والا وفد ریپڈ  سپورٹ فورس  کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے جدہ گیا ہے۔

فوجی وفد کے ایک اہلکار نے  اپنا نام  خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  نئے مذاکراتی عمل کی کامیابی کا انحصار مخالف وفد کی سنجیدگی اور معاہدے کی شرائط  کی تعمیل پر ہے۔

ریپڈ سپورٹ فورس کے  ایک عہدیدار  نے بھی بتایا ہے کہ بحران کا پر امن حل تلاش کرنے کے لیے  ہمارے نمائندے دوبارہ سے  مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس نے بتایا ہے کہ ہم شہریوں کے مسائل کو دور کرنے  کے لیے مذاکرات  کو جاری رکھنے کے ارادے کے مالک  ہیں۔

پیرا ملٹری فورسسز  کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں سوڈانی فوج نے 31 مئی کو جنگ بندی مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

سوڈانی فوج چاہتی تھی کہ پیرا ملٹری فورس کو 2 سال کے اندر مکمل طور پر فوج میں ضم کر دیا جائے۔



متعللقہ خبریں