نائجر میں مسلح حملے میں 5 افراد ہلاک

نامعلوم مسلح افراد نے تلبیری کے علاقے میں ایک قافلےکی ہمراہی کرنے  والی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا

2012212
نائجر میں مسلح حملے میں 5 افراد ہلاک

نائجر کے جنوب مغرب میں دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

فوج کے ایک تحریری بیان کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے تلبیری کے علاقے میں ایک قافلےکی ہمراہی کرنے  والی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اس واقعے میں 4 شہری اور 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ  19 افراد زخمی ہوئے۔

تلبیری نائجر، مالی اور برکینا فاسو کی مشترکہ سرحدوں  پر واقع ہے جسے "3 ملکی سرحد" کہا جاتا ہے۔

اس سرحدی لائن پر القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد گروپوں کی طرف سے اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔

نائیجر کے تقریباً 12 ہزار فوجی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں خدمات ادا کر رہے ہیں تو   ان میں سے تقریباً نصف مالی اور برکینا فاسو کی 1400 کلومیٹر طویل فرنٹ لائن پر متعین ہیں۔



متعللقہ خبریں