تیونس اور سینگال کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتیاں ڈوب گئیں

تیونس کے کھُلے سمندر سے 13اور سینیگال کے کھُلے سمندر سے 8 غیر قانونی نقل مکانوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں

2011264
تیونس اور سینگال کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتیاں ڈوب گئیں

تیونس کے کھُلے سمندر سے 13 غیر قانونی نقل مکانوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

تیونس نیشنل گارڈ  کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق تیونس بحریہ کی یونٹوں نے سافاکس شہر کے کھُلے سمندر سے 13 غیر قانونی نقل مکانوں کی لاشیں نکالی  ہیں اور 25 کو بچا لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نقل مکانوں کا تعلق ذیلی صحارائی افریقی ممالک سے ہے اور آپریشن میں انسانی اسمگلر جتھے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سینیگال میں بھی اسپین جانے کے خواہشمند غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سینیگال وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کافونتین گاوں کے کھُلے سمندر سے اسپین کے کاناریا جزائر  کی طرف عازم سفر کشتی سینٹ لوئس  کے کھُلے سمندر میں ڈوب گئی ہے۔

سینیگال کے وزیر داخلہ انتونیو فیلکس ڈیومےنے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ کشتی میں 60 افراد سوار  تھے اور 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین سول سوسائٹی  کامیناڈو فرونٹیراس  نے بھی 23 اور 27 جون کو اٹلانٹک اوقیانوس اور کافونٹائن  کے کھُلے سمندر میں 60، 65 اور 200 غیر قانونی نقل مکانوں کی 3 کشتیاں لاپتہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں