امریکہ: رہائشی مکان میں آگ، ایک بچّی سمیت 4 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست نیویارک کے ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے

2008795
امریکہ: رہائشی مکان میں آگ، ایک بچّی سمیت 4 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست نیویارک کے دارالحکومت اولبنی کے ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اولبنی کے کاونٹی افسر 'کریگ ڈی ۔ایپل  ایس آر' نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ایک بچی اور کمرے میں محصور رہ جانے والے عورت کی اپیل پر فائر بریگیڈ ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا تھا۔

ایپل ایس آر نے کہا ہے کہ جس وقت فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو شعلے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔ ایک فائر بریگیڈ اہلکار نے بچی اور عورت کو جلتے ہوئے گھر سے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ ہلاک ہونے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی لیکن اتنا معلوم ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 5 سالہ بچّی ایک 40 سالہ عورت اور 35 اور 64 سالہ دو مرد شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں