بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کی  کوششوں  کو جاری رکھا جانا چاہیے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے عالمی غذائی تحفظ کے لیے روس اور یوکرین سے خوراک اور کھاد کی برآمدات کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا ہے

2008662
بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کی  کوششوں  کو جاری رکھا جانا چاہیے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کی  کوششوں  کو جاری رکھا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیرس نے عالمی غذائی تحفظ کے لیے روس اور یوکرین سے خوراک اور کھاد کی برآمدات کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ"سیکرٹری جنرل نے  ان زرعی  مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک با آسانی ، موثر اور وسیع  پیمانے پر پہنچا سکنے میں معاون ثابت ہونے کے لیے  جولائی 2022 میں استنبول میں دستخط کیے گئے معاہدوں کے مکمل اور مسلسل نفاذ کی اہمیت کا اعادہ کیا  ہے۔

فرحان حق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں گراوٹ لانے میں مدد ملی تھی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ گوٹیرس اور ان کی ٹیم اس شعبے میں پہلے سے کی گئی پیشرفت کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں اپنے شراکت داروں کے  ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، حق نے کہا، "سیکرٹری جنرل تمام متعلقہ فریقین  سے اپیل کرتے  ہیں کہ وہ عالمی غذائی تحفظ کو ترجیح دیں۔"



متعللقہ خبریں