سویڈش وزیراعظم امریکہ میں، صدر بائیڈن سے ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن  اور سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے ایک نئے سویڈن۔امریکہ دفاعی تعاون کے معاہدے سمیت نیٹو میں رکنیت پر تبادلہ خیال کیا ہے

2007735
سویڈش وزیراعظم امریکہ میں، صدر بائیڈن سے ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن  اور سویڈش وزیراعظم اوولف کرسٹرسن نے ایک نئے سویڈن۔امریکہ دفاعی تعاون کے معاہدے سمیت نیٹو میں رکنیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وائٹ ہاوس  میں ہوئی اس ملاقات کےبعد ایک تحریری بیان جاری کیا گیا  جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں نے یوکرین کی حمایت اور چین کے خلاف ٹرانس اٹلانٹک کوششوں میں تعاون  پر غور کیا گیا ہے ۔

 علاوہ ازیں  دونوں لیڈروں نے امریکہ۔سویڈن نئے دفاعی تعاون کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے دوران بائیڈن نے  سویڈن کی طرف سے علاقائی سلامتی میں معاونت کو سراہا اور اس وعدے کا اعادہ کیا کہ سویڈن کو جلد ہی نیٹو کا رکن ملک بنا دیا جائے گا۔

 اس ملاقات میں  ماحولیاتی تغیر  اور ٹیلی مواصلات جیسے شعبوں میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں