پیرو میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ملک میں ایمرجنسی نافذ

ادارہ برائے ارضیات و معدنیات کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں اوبیانس سے راکھ اور گیس نکل رہی ہے ، اور راکھ 5500  میٹر کی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 کلو میٹر کا علاقہ لپیٹ میں آگیا ہے

2007790
پیرو میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ملک میں ایمرجنسی نافذ

جنوبی امریکی ملک پیرو میں آتش فشاں پھٹ پڑا ، ملک میں 2 ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

ادارہ برائے ارضیات و معدنیات کے مطابق ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں اوبیانس سے راکھ اور گیس نکل رہی ہے ، اور راکھ 5500  میٹر کی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 کلو میٹر کا علاقہ لپیٹ میں آگیا ہے ۔

پیرو کے امور ماحولیات کا بتانا ہے کہ راکھ ہواؤں کے ذریعہ جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے میں پھیل رہی ہے۔

ممکنہ خدشات کے پیش نظر آتش فشاں کے آس پاس متاثرہ علاقے میں 2 ہزار سے زائد مکینوں کو نکال لیا گیا ہے  جبکہ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں