میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،متعدد افراد ہلاک و زخمی

ملک کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، اس بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے

2007764
میکسیکو میں مسافر بس  کھائی میں گر گئی،متعدد افراد ہلاک و زخمی

 میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ٹریفک حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق، ملک کی جنوبی ریاست اوکساکا میں مسافر بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، اس بس حادثے میں 27 مسافر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی  ذرائع کے مطابق، زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں