امریکہ کی وزارتِ دفاع کاعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK بچوں کو بھرتی سے لاتعلقی کا اظہار

سلامتی کونسل کی درخواست پر سیکرٹری جنرل کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK بچوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

2005244
امریکہ کی وزارتِ دفاع کاعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK بچوں کو بھرتی سے لاتعلقی کا اظہار

امریکہ کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اقوام متحدہ  کی  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK بچوں کو بھرتی  کرنے سے متعلق رپورٹ کو نظر انداز کیا  ہے۔

بچوں اور مسلح تنازعات پر اقوام متحدہ نے  2022 کی بچوں اور مسلح تنازعات پر  رپورٹ شائع ہو کی  ہے۔

سلامتی کونسل کی درخواست پر سیکرٹری جنرل کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK بچوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDG) اور دہشت گرد تنظیم YPG نے 1696 بچوں کو بھرتی کیا ہے۔

رپورٹ میں YPG/PKK  کی جانب سے  بچوں کو قتل اور اغوا  کیے جانے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے SDG/YPG/PKK کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام معلومات کی تصدیق ہو گئی ہے اور وہ گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے نمائندے نے یہ تفصیلات اقوام متحدہ کی رپورٹ میں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل پیٹرک رائڈر سے سوال کیا تو  جنرل رائڈر نے نےاس رپورٹ  کے بارے میں معلومات نہ ہونے سے آگاہ کیا۔

امریکی انتظامیہ نہ صرف دہشت گرد تنظیم PYD/YPG کی حمایت کرتی ہے، جو اس کے نیٹو اتحادی ترکیہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بلکہ ان تنظیموں کے انسانیت کے خلاف جرائم کو بھی نظر انداز کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں