روس میں بغاوت کی کوشش نے پوتن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کر دیا: نٹونی بلنکن

واشنگٹن سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اختیارات کو براہ راست چیلنج تھا

2004197
روس میں بغاوت کی کوشش نے پوتن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کر دیا: نٹونی بلنکن

روس میں نجی فوجی ملیشیا کی مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس میں بغاوت کی کوشش نے صدر پیوٹن کے اقتدار میں دراڑ کو بےنقاب کردیا۔

واشنگٹن سے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اختیارات کو براہ راست چیلنج تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن بغاوت کی کوشش میں معافی کے معاہدے پر مجبور ہوئے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کی کوشش پیوٹن کے اقتدار میں حقیقی دراڑوں کو ظاہر کرتی ہے۔ 

روسی میڈیا کے مطابق روس میں گزشتہ روز نجی فوجی ملیشیا ویگنر نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی۔ روسی میڈیا نے کہا کہ بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے نجی ملیشیا نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں