سلامتی کونسل:" روس اناج راہداری معاہدے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے بحران کا سد باب کرے"

"بحیرہ اسود اناج معاہدہ متوازن، موثر اور جامع انداز میں لاگو کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح روس اور اقوام متحدہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی سنجیدگی سے عمل درآمد  کیا جانا چاہیے۔" چین

2003886
سلامتی کونسل:" روس اناج راہداری معاہدے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے بحران کا سد باب کرے"

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں توسیع کا مطالبہ کیا  ہے۔

یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی اور امن سازی کے امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری دی کارلو نے رپورٹ کیا  ہےکہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، یوکرین میں جنگ کے آغاز سے اب تک 9,083 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 530 بچے بھی شامل ہیں۔

دی کارلو نے کہا کہ 15,779 شہری زخمی ہوئے ہیں، "بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزی کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ اقوام متحدہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے اور روس کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، دی کارلو نے کہا، "ہم فریقین سے  اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاہدے کے تسلسل کے لیے تمام رکاوٹیں دور کریں۔"

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے  کہ  افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کو فائدہ پہنچانے والی اور ایک طویل عرصے سے "دنیا بھر کے انسانوں کا پیٹ بھرنے والی  اناج کی برآمدات کی راہ میں   روس  ایک طویل عرصے سے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے "لہذا بحیرہ اسود اناج کا معاہدہ ایک انتہائی نازک معاہدہ ہے اور   سب کی بھلائی کے لیے آئندہ ماہ اس کی توسیع کی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے بھی  کہا کہ "بحیرہ اسود اناج معاہدہ متوازن، موثر اور جامع انداز میں لاگو کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح روس اور اقوام متحدہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی سنجیدگی سے عمل درآمد  کیا جانا چاہیے۔"

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ روس، اناج اور کھاد کی ضرورت در پیش ہونے والے ترقی پذیر ممالک کو امداد فراہم کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لیکن 'ہم ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں' کے نعرے کے تحت مغربی ریاستوں کے ساتھ یوکرین سے اناج کی فراہمی جاری رکھنے پر متفق نہیں ہیں۔ دعویٰ کے برعکس، غریب ممالک کو اناج کی برآمدات صرف 3 فیصد  تک ہے۔"



متعللقہ خبریں