اناج راہداری معاہدے پر روس کی رکاوٹ پر گوٹریس اور بلنکن کی بات چیت

دونوں  سربراہان نے عالمی غذائی تحفظ کے لیے معاہدے کی اہمیت اور اس کی معطلی سے خوراک کے درآمد کنندگان پر خاص طور پر ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے منفی اثرات پر اتفاق کیا

2003592
اناج راہداری معاہدے پر روس کی رکاوٹ پر گوٹریس اور بلنکن کی بات چیت

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس   کے ساتھ  آئندہ ماہ مدت پوری ہونے والے بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے    سے روس کی دستبرداری کے احتمال کے بارے میں ٹیلی فون پر بات چیت کی  ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو میلر نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے"بلنکن نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے روس کے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی 17 جولائی کی آخری تاریخ تک تجدید نہ کیے  جانے  کے بیان کا جائزہ لیا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں  سربراہان نے عالمی غذائی تحفظ کے لیے معاہدے کی اہمیت اور اس کی معطلی سے خوراک کے درآمد کنندگان پر خاص طور پر ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے منفی اثرات پر اتفاق کیا ہے۔

24 فروری 2022 کو یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے خوراک کی عالمی قیمتوں پر اقوام متحدہ، روس ، ترکیہ اور یوکرین نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں منعقدہ ایک تقریب میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدہ جس میں 19 نومبر 2022 سے 120 دن کی توسیع کی گئی تھی، اس میں  18 مارچ کو دوبارہ توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

روسی حکام نے  17 جولائی کو مدت پوری ہونے والے معاہدے میں توسیع کا احتمال نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں