بد قسمت ٹائیٹن کا ملبہ مل گیا، کوئی زندہ نہیں بچا

ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز کی مالک کمپنی نے اس میں سوار افراد کی’افسوس ناک ہلاکت‘ کا اعلان کردیا ہے

2003434
بد قسمت  ٹائیٹن کا ملبہ مل گیا، کوئی زندہ نہیں بچا

ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز کی مالک کمپنی نے اس میں سوار افراد کی افسوس ناک ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔

چھوٹے سائز کی آبدوز ٹائٹن میں برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ اور پاکستانی ٹائیکون شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سوار تھے۔ان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔اس میں اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش اور گہرے سمندر میں غوطہ خوری کے ماہر پال ہنری نارجیولیٹ بھی سوار تھے۔

کے مطابق اوشن گیٹ نے کہا کہ ہمیں اب یقین ہے کہ ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہمیش ہارڈنگ اورہنری افسوس ناک طور پر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد حقیقی مہم جو تھے اورمہم جوئی کا ایک منفرد جذبہ رکھتے تھے۔ وہ دنیا کے سمندروں کی کھوج اور حفاظت کا گہرا جذبہ رکھتے تھےاس افسوس ناک گھڑی میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے کنبوں کے ہر فرد کے ساتھ ہیں‘‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے مخلص ملازمین کے لیے بھی انتہائی افسوسناک وقت ہے جو اس نقصان پر شدید غم زدہ ہیں‘‘۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایک زیر آب روبوٹ نے ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتا آبدوز کے ملبے کا پتاچلا ہے اور وہ دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔

اس سے قبل امدادی کارکنوں کا اصرارتھا کہ آبدوز کا سراغ لگانے کے لیے کثیرقومی مشن اب بھی عملہ کو زندہ تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے حالانکہ خدشہ ہے کہ اس کی آکسیجن ختم ہوچکی ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ  یونیفائیڈ کمانڈ کے ماہرین معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ملبہ ٹائی ٹینک کے قریب آر او وی  کو تلاش کے علاقے میں ملا۔

سمندری سائنس دان اور ماہر ڈیوڈ میرنس، جو گہرے پانی کی تلاش اور بازیابی کے کاموں میں مہارت رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایک "تباہ کن ناکامی" کی نشان دہی کرتی ہے۔

دریں اثنا، پاکستانی امور خارجہ نے  اس حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کے اہل خانہ کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

 امور خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  لاپتہ آبدوز کے اس حادثے میں ہلاک شدہ تمام افراد کے اہل خانہ سے ہم دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ اس آبدوز کی تلاش  کےلیے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے والوں کا جذبہ بھی قابل ستائش ہے۔

 



متعللقہ خبریں