امریکہ، ہوائی کا آتش فشاں ڈھنڈا پڑنا شروع ہو گیا

آتشی پہاڑ پر روشنی دار لاوے کی جگہ چھوٹے لاوے نے لے لی ہے

2002718
امریکہ، ہوائی کا آتش فشاں ڈھنڈا پڑنا شروع ہو گیا

 

دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک متحدہ  امریکہ کی ریاست  ہوائی کے کلیاوا   دو ہفتوں تک لاوا اگلنے کے بعد ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے ہوائی آتش فشاں واچ ہاوس  نے اعلان کیا ہے کہ آتش فشاں میں حرکت  رک گئی ہے۔

اس ادارے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لاوے کا مکمل طور پر ٹھنڈا پڑتے ہوئے  کسی  تہہ کی ماہیت اختیار   کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں اور اس دوران  آتش فشاں پر بغور نظر رکھی جائیگی۔

Kilauea آتش فشاں کی دو ہفتوں کی سرگرمی کے دوران، علاقے میں رہائشی علاقوں اور ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جب آتش فشاں 7 جون کو فعال ہوا تو یو ایس جی ایس کی براہ راست نشریات میں مشاہدہ کیے گئے روشنی دار لاوے کی جگہ چھوٹے لاوے نے لے لی ہے۔

Kilauea، دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے جس میں  1983 سے ابتک دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

2018 میں Kilauea آتش فشاں پھٹنے سے 700 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں