مشہور ٹائٹینک کے باقیات کو دیکھنا مہنگا پڑ گیا، سیاحوں کی آبدوز لا پتہ

ہوا بازی کی صنعت میں خدمات انجام دینے والے ایکشن ایوی ایشن کےمالک برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کے بھی لاپتہ آبدوز میں موجود  سیاحوں میں شامل ہیں

2001909
مشہور ٹائٹینک کے باقیات کو دیکھنا مہنگا پڑ گیا، سیاحوں کی آبدوز لا پتہ

آئس برگ سےٹکرانے کے نتیجے میں1514 افراد کے لقمہ اجل بننے والے لگژری مسافر بردار    سیاحتی جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے سیاحتی مقصد کے تحت  استعمال کی جانےو الی ایک آبدوز  بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہو گئی ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق امریکی بوسٹن ساحلی سیکیورٹی ٹیم  نے لا پتہ  آبدوز کی تلاش کا کام  شروع کر دیا ہے۔

کوسٹل گارڈز کا کہنا ہے کہ اس آبدوز پر 5 افراد سوار تھے۔

6.4 میٹر لمبی آبدوز سے رابطہ غوطہ خوری کے 1 گھنٹہ 45 منٹ بعد منقطع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ آخری سگنل اتوار کی صبح موصول ہوا تھا، اس لیے آبدوز 24 گھنٹے سے زائد عرصے سے لاپتہ ہے۔

آبدوز کی تلاش فضا اور سمندر سے جاری ہے۔

ہوا بازی کی صنعت میں خدمات انجام دینے والے ایکشن ایوی ایشن کےمالک برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کے بھی لاپتہ آبدوز میں موجود  سیاحوں میں شامل ہیں۔

ہارڈنگ کے سوتیلے بیٹے برائن سازز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ان کے والد ٹائی ٹینک پر اترنے والی گاڑی میں موجود تھے اور انہوں نے سب سے دعا کی درخواست کی ہے۔

ایکشن ایوی ایشن نے اپنی  ٹویٹ میں لکھا تھا  "آبدوز نے کامیابی سے سفر کیا ہےاور ہمیش اس وقت  غوطہ خوری کر رہے ہیں۔"



متعللقہ خبریں