برازیل میں سمندری طوفان،11 افراد ہلاک

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سُل میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے ہیں

2001078
برازیل میں سمندری طوفان،11 افراد ہلاک

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سُل میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ طوفان کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔ ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لوگوں کی تلاش میں پرواز کر رہے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادی والا قصبہ کارا طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ریاست کے گورنر ایڈورڈو لیائٹ نے کہا کہ ہمیں قصبہ کارا کی صورت حال پر بہت تشویش ہے، ضروری ہے کہ ہم ایک منظم طریقے سے متاثرہ علاقوں میں ان لوگوں کی شناخت کر سکیں جنہیں فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

متاثرہ علاقوں کے بہت سے رہائشیوں نے اپنے شہروں میں کھیلوں کی سہولیات میں پناہ لی ہے۔

حکام نے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کا انتباہ بھی جاری کردیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ حکام نے گزشتہ دو دنوں میں 24 سو امدادی آپریشنز کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں