کینیا میں "بھوک  تحریک" کی تحقیقات کے نتیجے میں 303  لاشیں برآمد

کوسٹل ڈسٹرکٹ کمشنر روڈا اونیاچا نے پریس کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ "بھوک  تحریک" کی تحقیقات میں نئی ​​لاشیں  برآمد ہوئی ہیں یاد رہے اس تحریک  کے پیروکار بھوکے رہنے کے نتیجے میں تیزی سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1999954
کینیا میں "بھوک  تحریک" کی تحقیقات  کے نتیجے میں 303  لاشیں برآمد

کینیا میں "بھوک  تحریک" کی تحقیقات میں اجتماعی قبر وں کی تلاش کی کوششوں  کے نتیجے میں  اب تک  303  لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

کوسٹل ڈسٹرکٹ کمشنر روڈا اونیاچا نے پریس کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ "بھوک  تحریک" کی تحقیقات میں نئی ​​لاشیں  برآمد ہوئی ہیں یاد رہے اس تحریک  کے پیروکار بھوکے رہنے کے نتیجے میں تیزی سے موت کے منہ میں چلے گئے اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اونیاچا نے اعلان کیا کہ اس تحقیقات میں لاشوں کی تعداد 303 ہو گئی جس میںاس تحریک  کے  لیڈر پال میکنزی پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا  ہے۔

گڈ نیوز  انٹرنیشنل چرچ کے پادری میکنزی کے  چرچ  میں  لوگوں کو بھوک سے مر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے  تحقیقات کا آغاز کدیا گیا ہے۔

فرقے کے رہنما میکنزی نے تفتیش کے آغاز میں پولیس کو بتایا کہ ایک ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبر سے برآمد ہوسکتی ہیں۔  

آپریشن کے آغاز سے اب تک فرقہ کے خلاف 45 گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جب کہ 95 افراد کو جنگل سے زندہ بچا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں