سوڈان میں دارالحکومت خرطوم میں جھڑپیں جاری

عالمی رائے کی جانب سے  جنگ بندی کے مطالبات اور پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اپریل کے وسط میں شروع ہونے والا اندرونی تنازعہ 59 دنوں سے جاری ہے

1999403
سوڈان میں دارالحکومت خرطوم  میں جھڑپیں جاری

سوڈان میں دارالحکومت خرطوم کے شمال اور جنوب میں فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (HDK) کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

عالمی رائے کی جانب سے  جنگ بندی کے مطالبات اور پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اپریل کے وسط میں شروع ہونے والا اندرونی تنازعہ 59 دنوں سے جاری ہے۔

فوج اور HDK کے درمیان دارالحکومت کے شمال میں بحری اور جنوب میں کچھ علاقوں میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا  ہے کہ شہر کے آسمان پر جنگی طیارے دیکھے گئے اور علاقے میں  توپوں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں  اور آگ کے شعلے اور دھواں اتھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، فوج کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت کے قریب کچھ محلوں اور مرکزی گلیوں میں تعینات HDK سے منسلک یونٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سوڈان کے بحران کے لیے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور جنگ بندی کے فیصلے  کی بار بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں