ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث 15 ہزار افراد متاثر

ایکواڈور پریس کی خبر کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر ایسمیرل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا ہے

1996430
ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث  15 ہزار افراد متاثر

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 15 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی  ہے۔

ایکواڈور پریس کی خبر کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر ایسمیرل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا ہے۔

ایوان صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 15 ہزار افراد متاثر ہوئے، 842 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل  کردیا گیا ہے  اور  سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 1467 افراد کا اب  تک ریسکیو کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں سے اب تک 2 ہزار 895 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 1 ماہ کی بارش 12 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ریسکیو  کام   بلاتعطل جاری ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی خدمات فیالحال فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں