ایکواڈور: رہائشی مکان پر مسلح حملہ، 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

ایکواڈور میں ایک مکان پر مسلح حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

1995903
ایکواڈور: رہائشی مکان پر مسلح حملہ، 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

ایکواڈور میں ایک مکان پر مسلح حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق گویاکیل کے علاقے ٹرینی ٹاریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک مکان پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عورت بھی شامل ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

بھاری پولیس نفری  کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں