کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل کی آگ کیوجہ سے ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا سکوشیا کا دارالحکومت ہیلی فیکس  جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے۔ حکومت نے  جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان  کردیاہے

1992761
کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل کی آگ کیوجہ سے ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

کینیڈا کے جنوب مشرقی صوبے نووا سکوشیا کا دارالحکومت ہیلی فیکس  جنگل کی آگ سے نبرد آزما ہے۔

حکومت نے  جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان  کردیاہے۔

اطلاعات کے مطابق   آگ کے شعلے رہائشی علاقوں تک پہنچ گئے اور  شہر بھر میں آسمان پر  دھوئیں کے بادل منڈلاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ہیلی فیکس میونسپلٹی نے رہائشیوں پر کھڑکیاں اور دروازے بند  رکھنے  اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک گھر میں ہی مقیم رہنے پر  زور دیا ہے ۔

ویسٹ ووڈ ہلز میںآگ لگنے کی وجہ سے ،10 گھر جل کر خاکستر  ہوگئے  ہیں  ۔ کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں 5 مئی کو جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ہزاروں ہیکٹر اراضی راکھ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں