یوکرین سے اناج کی ترسیل میں ترکیہ کے کردار پر اظہار تشکر

گریفتھس نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میںاظہارِ خیال کیا

1986958
یوکرین سے اناج کی ترسیل میں ترکیہ کے کردار پر اظہار تشکر

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کے لیے "کوشش، توانائی اور عزم" کے لیے ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

گریفتھس نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میںاظہارِ خیال کیا۔

حالیہ ہفتوں میں  معاہدے کی توسیع اور مزید موثر آپریشن کے لیے اس کی توسیع  کے لیے  وسیع پیمانے پر مذاکرات  کرنے کا ذکر کرتے ہوئے  گریفتھس نے کہا، "بحیرہ اسود  اناج  ترسیل کا  تسلسل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم تمام فریقین  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس  آپریشن کو آسانی اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے  اپنی اپنی ذمہ داریوں  کو پورا کریں ۔ ساری  دنیا  کی نگاہیں ہم پر  لگی ہوئی  ہیں۔"

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ اس اقدام کی بدولت یوکرینی بندرگاہوں سے 30 ملین ٹن سے زیادہ کارگو محفوظ طریقے سے برآمد کیا گیا ہے، جس کا  55 فیصد ترقی پذیر ممالک اور 6 فیصد کم ترقی یافتہ ممالک تک پہنچایا گیا ہے ۔

گرفتھس نے مزید بتایا کہ خوراک و زرعات  تنظیم کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی اناج کے نرخوں میں گزشتہ ایک سال میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں