الجزائر زلزلے کے بعد کی امدادی سرگرمیوں کے لیے ترکیہ کے تجربے سے استفادہ کرنے کا متمنی

الجزائر میں زلزلے سے گزشتہ سال 21 مئی کو تقریباً 2500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے

1987221
الجزائر زلزلے کے بعد کی امدادی سرگرمیوں کے لیے ترکیہ کے تجربے سے استفادہ کرنے کا متمنی

الجزائر کی تعمیر نو اور شہری  آباد کاری  کی وزارت کے کنسٹرکشن اینڈ سپلائی وہیکلز کے جنرل منیجر رضا بوروا نے کہا کہ وہ زلزلے  کے بعد کی امدادی کاروائیوں کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات  سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

الجزائر کی وزارت تعمیرات اور شہری آباد کاری 20-21 مئی کو بومرداس زلزلے کی 20 ویں برسی کے موقع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں گزشتہ سال 21 مئی کو تقریباً 2500 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

سمپوزیم سے پہلے انادولو ایجنسی کے لیے اپناجائزہ  پیش کرنے والے رضا نے بتایا  کہ الجزائر کے شمالی علاقے میں زلزلے کی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں ملک کی اکثریتی آبادی واقع ہے، اور یہاں آنے والے زلزلوں نے بڑی تباہی اور جانی نقصان پہنچایا تھا۔

بوروا نے نشاندہی کی کہ تقریباً 700 سائنسدان اور ماہرین زلزلے سے متاثر ہونے والے مختلف ممالک، خاص طور پر ترکیہ، بحیرہ روم اور دنیا بھر سے سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔

"اس ملاقات کے دوران، سائنسدان اور ماہرین اپنے ممالک میں آنے والے زلزلوں سے سیکھے گئے اسباق، آراء اور علم پر تبادلہ خیال کریں گے۔"

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں