چین اور امریکہ کے درمیان کچھ مدت کے وقفے کے بعد اعلی سطحی مذاکرات

امریکہ اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل، روس یوکرین جنگ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر "صاف، ٹھوس اور تعمیری" بات چیت

1985584
چین اور امریکہ کے درمیان کچھ مدت کے وقفے کے بعد اعلی سطحی مذاکرات

متحدہ امریکہ اور چین کے درمیان  غبارے کے بحران کے بعد سے ابتک پہلی بار اعلی سطحی مذاکرات سر انجام پائے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے آسٹروی دارالحکومت  ویانا میں چین کے سینئر ترین سفارت کار چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی خارجہ تعلقات کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس اور چین کے تحریری بیانات میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات 10-11 مئی کو سر انجام پائی۔

یہ ملاقات واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان چینی غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے بحران اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  کے  مجوزہ  دورہ چین کی منسوخی کے بعد  اعلی  سطحی  رابطہ تھا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے امریکہ اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی سلامتی کے مسائل، روس یوکرین جنگ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر "صاف، ٹھوس اور تعمیری" بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے نومبر میں انڈونیشیا میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق اسٹریٹجک کمیونیکیشن چینلز کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

چین کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ طرفین نے  چین۔ امریکہ تعلقات   میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے  اور استحکام کو برقرار رکھتے  ہوئے  منفی پیشرفت کا سد باب کرنے کے زیر مقصد تبادلہ خیال کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں عہدیداروں نے ایشیا پیسیفک خطے کی صورتحال، یوکرین کے بحران اور مشترکہ دلچسپی کے حامل  دیگر بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کا جائزہ لیا اور  وانگ نے تائیوان  کے حوالے سے  چین کے موقف کا اعادہ کیا۔

اعلامیہ میں  بیایا گیا ہے کہ فریقین   نے دونوں ممالک کے اعلی سطحی سفارتکارو  اور سیکیورٹی عہدیداروں کے درمیان   اس اسٹریٹیجک رابطہ  چینل سے استفادہ کرنے کے عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں