سوڈان میں جھڑپیں جاری ،خرطوم میں دھماکوں کی آوازیں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  صدارتی محل اور فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے اطراف میں  دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جبکہ  ام درمان نامی علاقے پر فوجی طیاروں نے بعض مقامات کو ہدف بھی بنایا ہے

1983835
سوڈان میں جھڑپیں جاری ،خرطوم میں دھماکوں کی آوازیں

سوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

 دارالحکومت خرطوم میں گزشتہ روز پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ سعودی شہر جدہ میں  طرفین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  صدارتی محل اور فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے اطراف میں  دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جبکہ  ام درمان نامی علاقے پر فوجی طیاروں نے بعض مقامات کو ہدف بھی بنایا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ  بحری نامی علاقے میں  جھڑپوں کی وجہ سے بعض کارخانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

یاد رہے کہ  ریپیڈ فورس نے پانچ مئی کو امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں انسانی امداد  کے لیے راہداری کھولنے،عام شہریوں اور علاقائی مکینوں کی آمدو رفت کو سہل بنانے  کےلیے تین روز کی  جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں