ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں شدید بارشیں اور سیلانب جان لیوا بن رہے ہیں

جنوبی کیوو کے گورنر تھیو نگوابیڈجے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 176 افراد  لقمہ اجل بنے ہیں

1983333
ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو  میں  شدید بارشیں اور سیلانب جان لیوا بن رہے ہیں

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو کے جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 176 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی کیوو صوبے  میں ایک دریا میں طغیانی آنے سے سیلاب  پیدا ہوا ، جس  نے  بشوشو اور نیاموکوبی  دیہاتوں میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا دیں۔

جنوبی کیوو کے گورنر تھیو نگوابیڈجے کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں 176 افراد  لقمہ اجل بنے ہیں۔

سیلاب میں  لا پتہ ہونے والے  متعدد افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں