میں نے بحیثیت ویگنر فوجی کے 6 ماہ تک یوکرین میں جنگ لڑی ہے: پیسکوف

ایک ایسے وقت میں کہ جب میرے دوست اور دیگر فوجی وہاں لڑ رہے ہیں میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتا تھا: نکولائی پیسکوف

1978615
میں نے بحیثیت ویگنر فوجی کے 6 ماہ تک یوکرین میں جنگ لڑی ہے: پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے بیٹے نکولائی پیسکوف نے کہا ہے کہ "میں نے بحیثیت ویگنر فوجی کے 6 ماہ تک یوکرین میں جنگ لڑی ہے"۔

کریملن کےحامی روزنامے 'کومسومولسکایا پراودا' کے لئے انٹرویو میں 33 سالہ پیسکوف نے کہا ہے کہ "یہ میرا فرض تھا۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب میرے دوست اور دیگر فوجی وہاں لڑ رہے ہیں میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتا تھا"۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ "ویگنر میں شمولیت میرا اپنا فیصلہ تھا لیکن شمولیت کے مراحل سے بے خبری کی وجہ سے  میرے والد نے میری مدد کی ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ دیگر ویگنر فوجیوں سے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کے لئے انہوں نے جعلی شناختی کارڈ استعمال کیا ہے۔ یوکرین میں انہیں جس نام سے پکارا جاتا تھا اسے مستقبل میں بھی استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ویگنر کو روس میں بطور نجی فوجی کمپنی  کے پہچانا جاتا ہے۔ کمپنی کو یوکرین میں جنگی جرائم  کے ارتکاب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں یوکرین میں روس کے جانی نقصان میں اضافے کے بعد ویگنر نے روسی جیلوں میں بند ہزاروں قیدیوں کو رہا کروا کے اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں