تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

غنوشی کی گرفتاری کے بارے میں ملک کے سرکاری اداروں نے تا حال کوئی بیان  جاری نہیں کی

1976305
تیونس کے سابق اسپیکر اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بتایا گیا ہے کہ تیونس کی تحریک  النحدہ کے رہنما اور پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر راشد الغنوشی  کو سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک  النحدہ کے سینیئر ارکان میں شامل اور سابق وزیر خارجہ رفیق عبدالسلام نے فیس بک  اکاوئنٹ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ  غنوشی  کو ان کے گھر پر چھاپے کے بعد  پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تحریک  النحدہ نے اپنے تحریری  بیان میں  ملک میں اپوزیشن   سے اپیل کی ہے کہ "  حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے حقوق و آزاد ی کے برخلاف  کی گئی خلاف ورزیوں اور دباو  کے خلاف ہمیں ایک ہی صف میں ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔"

بیان میں  غنوشی کی گرفتاری کو "قدرے خطرناک  پیش رفت" قرار دینے والے بیان میں اس عمل کی مذمت کی گئی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

غنوشی کی گرفتاری کے بارے میں ملک کے سرکاری اداروں نے تا حال کوئی بیان  جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں