برازیل میں شدید بارشوں کے باعث 6 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

مرانہ صوبے کے 64 قصبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 7,700 خاندان بے گھر ہوئے اور 35 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرائی گئی ہے

1972830
برازیل میں شدید بارشوں کے باعث 6 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

شمالی برازیل میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 6 افراد ہلاک  اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مرانہ صوبے کے 64 قصبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 7,700 خاندان بے گھر ہوئے اور 35 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرائی گئی ہے۔

سیلابی علاقوں میں اب تک 6 افراد جان  بحق  ہوچکے ہیں  جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کو جااری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا،  وفاقی وزراء  اور میونسپلٹی کے حکام نے   آفت زدہ علاقے کا  کا دورہ کیا ہے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے۔

صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا  نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں متاثرین کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ متاثرہ لوگوں کو جن اشیاء  کی ضرورت ہے حکومت ان تمام افراد کو ضروری اشیاء فراہم کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں