آبنائے تائیوان میں کشیدگی برقرار،چین کی مشقیں جاری

تائیوانی امور دفاع کے مطابق، تقریباً 20 فوجی بحری جہاز آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کے قریب آمنے سامنے آگئے ہیں ،ان بحری جہازوں میں سے دس چین اور دس تائیوان کے ہیں

1972287
آبنائے تائیوان میں کشیدگی برقرار،چین کی مشقیں جاری

تائیوان کے جزیرے کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک مشق میں چین مسلسل دوسرے دن سرگرمیاں انجام دے رہا ہے،اس کی روشنی میں آبنائے تائیوان پر سیاسی کشیدگی کے ساتھ ساتھ  دفاعی تناؤ بھی غالب آ گیا ہے۔

 تائیوانی امور دفاع کے مطابق، تقریباً 20 فوجی بحری جہاز آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کے قریب آمنے سامنے آگئے ہیں ،ان بحری جہازوں میں سے دس چین اور دس تائیوان کے ہیں۔ 

یہ بھی بتایا  گیا کہ چین نے آج تائیوان کے جنوب مغربی ساحل پر غیر ملکی فوجی اہداف پر نقلی اور فرضی حملے کیے ہیں۔

 گزشتہ ہفتے کے روز سے چین نے جزیرے کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے لیے آبنائے تائیوان میں مشقیں شروع کر دی ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چینی فوج کی یہ مشقیں پیر تک جاری رہیں گی۔

دوسری طرف تائیوان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے اوائل میں چین نے اپنی فوجی مشقیں جاری رکھی ہیں اور کئی طیارے بھیجے ہیں۔

وزارت دفاع نے واضح کیا کہ مشقوں کے دوسرے دن جزیرے کے گرد 9 جنگی جہازوں اور 58 چینی طیاروں کی نگرانی کی گئی ہے۔ چین کی یہ مشقیں تائیوان کی صدر سائی انگ وین کے امریکہ کے دورے سے واپس آنے کے ایک دن بعد شروع کی گئی ہیں۔ اس دورے نے بیجنگ کو ناراض کردیا تھا۔

 واضح رہے کہ چین تائیوان کے حکام اور واشنگٹن کے درمیان  سالوں سے جاری تعلقات کو ناراضی کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیجنگ 23 ملین کی آبادی والے تائیوان کو اپنی سرزمین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے تاہم 1949 میں چینی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسے اپنی باقی زمینوں کے ساتھ دوبارہ جوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔



متعللقہ خبریں