اسرائیل ، فلسطین اور لبنان میں پُر گتشدد واقعات کا سد باب کیا جئے، جوزف بوریل

ہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے بعد  تشدد انگیز کاروائیوں  میں اضافہ مقدس مقامات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات کے بعد ہوا ، جوزف بوریل

1971829
اسرائیل ، فلسطین اور لبنان میں پُر گتشدد واقعات کا سد باب کیا جئے، جوزف بوریل

یورپی  یونین نے مقبوضہ  فلسطینی سرزمین ، اسرائیل اور لبنان میں حالیہ ایام میں طول پکڑنے والے پر تشدد واقعات  پر  خدشات رکھنے کا  کہتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔

اس موضوع پر اپنے بیان میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی، جوزپ بوریل نے یاد دلایا کہ تل ابیب میں کل رات ایک اطالوی سیاح ہلاک  ہونے والے حملے ہوئے ہیں ،  یورپی یونین ان پر  تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے بعد  تشدد انگیز کاروائیوں  میں اضافہ مقدس مقامات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات کے بعد ہوا ہے بوریل  نے کہا کہ:

"یورپی یونین مقدس مقامات پر تشدد  کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ان مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ ہم غزہ اور لبنانی سرزمین سے اسرائیل کے خلاف اندھا دھند راکٹ حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ "

بوریل نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن ردعمل متناسب ہونا چاہیے، انہوں نے تشدد  کی کاروائیوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور تنازعہ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سب کچھ کرنے کا مطالبہ کیا۔

 



متعللقہ خبریں