امریکہ: ہمارا دورہ تائیوان، چین کے لئے، ایک اشارہ ہے

ہم چاہتے ہیں چین تائیوان پر قبضہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کر لے: مائیکل میک کال

1971390
امریکہ: ہمارا دورہ تائیوان، چین کے لئے، ایک اشارہ ہے

امریکہ ایوان نمائندگان کی  خارجہ تعلقات کمیٹی  کے سربراہ مائیکل میک کال کی زیرِ صدارت وفد نے تائیوان کے  دورے پر ہے۔

اطلاع کے مطابق کمیٹی کے سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق میک کال کی زیرِ قیادت اور ڈیموکریٹس اور ریپبلکن اسمبلی ممبران پر مشتمل وفد نے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران تائیوان کا بھی دورہ کیا ہے۔

تائیوان خبر رساں ایجنسی سی این اے کی خبر کے مطابق ایئر پورٹ پر اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے میک کال نے کہا ہے کہ ہمارے دورہ تائیوان کا مقصد چین کو، تائیوان کے ساتھ امریکی تعاون کا مشاہدہ کروانے کے لئے، ایک  اشارہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں چین تائیوان پر قبضہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کر لے"۔

دورے سے قبل چین کی طرف سے دھمکی آمیز  پیغامات موصول ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ وفد ہفتے کے دن تائیوان کی لیڈر سائی انگ ۔وین کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

واضح رہے کہ سائی کے، وسطی امریکی ممالک کے دورے کے دوران کل امریکہ پہنچنے پر امریکہ ایوان نمائندگان کے سربراہ کیون میک کرتھی  نے ان کے ساتھ  ملاقات کی تھی۔

چین نے سائی۔ میک کرتھی   ملاقات کی وجہ سے واشنگٹن پر تنقید کی تھی۔ چین وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ چین کی وارننگوں اور احتجاج کے باوجود امریکہ کے سائی کو ٹرانزٹ دورے کی اور  ایوان نمائندگان کے سربراہ اور کانگریس اراکین کے ساتھ   ملاقات کی اجازت دے کر انہیں تائیوان کی آزادی سے متعلق علیحدگی پسند نظریات پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے نے "واحدچین" کے اصول اور چین۔امریکہ تعلقات  میں بنیادی اہمیت کے حامل تین مشترکہ میمورینڈموں کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ انتظامیہ تائیوان کو، چین کو گھیرے میں لینے کے لئے ،استعمال کر رہی ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ "واحد چین " کے اصول پر کاربند رہا جائے اور اس غلطی کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے۔



متعللقہ خبریں