تائیوان امسال امریکہ سے خریدے گئے اینٹی ٹینک میزائل وصول کرنا شروع کر دے گا

200 میزائل اس سال کی دوسری ششماہی میں فراہم کیے جائیں گے اور باقی   200سن  2024 میں فراہم کیے جائیں گے

1968391
تائیوان امسال امریکہ سے خریدے  گئے اینٹی ٹینک میزائل وصول کرنا شروع کر دے گا

تائیوان نے  اطلاع دی ہے کہ امریکہ سے  خریدے گئے   400 جیولن اینٹی ٹینک میزائلوں کی وصولی  کا عمل امسال شروع ہو جائیگا۔

تائیوان کی خبر رساں ایجنسی سی این اے کی خبر کے مطابق دفاعی ذرائع نے یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ 200 میزائل اس سال کی دوسری ششماہی میں فراہم کیے جائیں گے اور باقی   200سن  2024 میں فراہم کیے جائیں گے۔

جولائی 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں تائیوان کے ساتھ  400 جیولن اور 1700 TOW 2B RF اینٹی ٹینک میزائلوں کی فروخت کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

تائیوان کی فوج  نے جزیرے کے خلاف ممکنہ ابھرتی ہوئی کارروائی میں اوپن ٹاپ لینڈنگ بوٹس اور ہلکے بکتر بند لینڈنگ کرافٹ کے خلاف کندھے یا زمینی ٹیوب سے لانچ کیے گئے میزائل استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں