چین کے ساتھ روس فوجی اتحاد قائم نہیں کرے گا: پوتین

روس اور مغرب کے درمیان عالمی تناؤ کی شدت کی روشنی میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک بیجنگ کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کر رہا ہے

1965183
چین کے ساتھ روس فوجی اتحاد قائم نہیں کرے گا: پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان  کے ملک اور چین کے درمیان اتحاد نہیں ہوگا۔

یوکرین میں فوجی آپریشن اور چین کے ساتھ حالیہ تعلقات کی وجہ سے روس اور مغرب کے درمیان عالمی تناؤ کی شدت کی روشنی میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک بیجنگ کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کر رہا ہے۔

روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کو دھمکی نہیں دیتا۔

 چینل Russia-24 پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر پوتین نے کہا کہ روس چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بناتا بلکہ فوجی اور تکنیکی شعبے میں تعاون کرتا ہے۔

صدر پوتین نے نشاندہی کی کہ ان کا ملک شفافیت کے نقطہ نظر کی پیروی کرتا ہے اور یہ کہ اس کا کوئی راز نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں