امریکہ کے خلاف جنگ کےلیے 14 لاکھ شمالی کوریائی نوجوانوں نے فوج میں بھرتی کےلیے رجوع کرلیا

شمالی کوریا  کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے جنگ کےلیے  14 لاکھ افراد نے فوج میں بھرتی ہونے کےلیے رجوع کیا ہے

1962603
امریکہ کے خلاف جنگ کےلیے 14 لاکھ شمالی کوریائی نوجوانوں نے فوج میں بھرتی کےلیے رجوع کرلیا

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا ماحول بڑھ رہا ہے۔

 شمالی کوریا  کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے جنگ کےلیے  14 لاکھ افراد نے فوج میں بھرتی ہونے کےلیے رجوع کیا ہے۔

 خبر میں فوج میں بھرتی ہونے والے افراد کے ویڈیو مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

 شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن نے اواخر ہفتہ امریکہ اور جنوبی  کوریا کے خلاف  ممکنہ جوہری حملوں کی تیاریوں پر مبنی مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا ۔ 

 یاد رہے کہ خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں جاری ہیں جو کہ دارالحکومت  سیئول سے 65 کلومیٹر دور منعقد ہوئی ہیں جنہیں شمالی کوریا نے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں