نائیجیریا : موٹرسائیکل سواروں نے لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں،متعدد ہلاکتیں

نائیجیریا میں  حالیہ عرصے کے دوران مسحل موٹر سائیکل سواروں کے حملے بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹرسائیکل کا استعمال ممنوع ہے

1959189
نائیجیریا : موٹرسائیکل سواروں نے لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں،متعدد ہلاکتیں

نائیجیریا کے صوبہ کاتسینہ میں ہوئے مسلح حملے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، کاتسینہ سے متصل کان کارا نامی علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے  لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔

 کاتسینہ پولیس ترجمان گامبو عیسی نے اس حملے کی تصدیق کی مگر ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں حفاظتی قوتیں تعینات کرتے ہوئے تفتیش  شروع کر دی گئی ہے۔

 نائیجیریا میں  حالیہ عرصے کے دوران مسحل موٹر سائیکل سواروں کے حملے بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹرسائیکل کا استعمال ممنوع ہے ۔

 



متعللقہ خبریں