روس: ہم صرف عسکری طریقے سے ہی اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں

اپنے طے شدہ اہداف تک رسائی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ہمیشہ اوّلین ترجیح رہے گی۔ اس وقت ان اہداف تک رسائی صرف عسکری طریقے سے ہی ممکن ہے: دمتری پیسکوف

1959067
روس: ہم صرف عسکری طریقے سے ہی  اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اپنے ، یوکرین سے متعلقہ، اہداف تک صرف عسکری طریقے سے ہی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات کے بارے میں اخباری نمائندوں کو بیانات دئیے ہیں۔

میونخ سلامتی کانفرنس کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ سفیر ووفگانگ آئیسنگر کے اس بیان کے جواب میں کہ "مغرب کو یوکرین کے بارے میں ایک امن پلان اور ایک رابطہ گروپ تشکیل دینا چاہیے" پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ یوکرین کے حل میں امن کے راستے کی طرف قدم بڑھانے کی خاطر ضروری شرائط کی تشکیل نہیں ہوئی۔ اپنے طے شدہ اہداف تک رسائی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور ہمیشہ اوّلین ترجیح رہے گی۔ اس وقت ان اہداف تک رسائی صرف عسکری طریقے سے ہی ممکن ہے"۔



متعللقہ خبریں