پیرو، شمالی علاقوں میں سیلاب آنے سے 6 افراد ہلاک

قومی شہری دفاع  انسٹیٹیوٹ کے مطابق  پیورا اور لام بائق  علاقوں میں موثر ہونے والی  شدید بارشوں سے 749 مکانات زیرِ آب آگئے

1958129
پیرو، شمالی علاقوں میں سیلاب آنے سے 6 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق پیرو کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والےسیلاب سے  ابتک  چھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قومی شہری دفاع  انسٹیٹیوٹ کے مطابق  پیورا اور لام بائق  علاقوں میں موثر ہونے والی  شدید بارشوں سے 749 مکانات زیرِ آب آگئے۔

وسیع پیمانے پر آنے والے سیلاب سے 6 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں تو تلاش و بچاو  کی کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں۔

قومی شہری دفاع  انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ  Cajamarca، Lambajeque، Piura اور Tumbes کے شہروں میں شدید بارش متوقع ہے، کہ ان شہروں میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا  ہے۔

حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں  میں طغیانی پیدا ہونے کا  خطرہ  بلند سطح پر  ہے۔



متعللقہ خبریں