انڈونیشیا، شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

مٹی کے تودوں تلے سے  ابتک  36 افراد کی لاشوں کو بازیاب کیا گیا ہے

1958267
انڈونیشیا، شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے ترجمان عبدالموہاری نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ آفت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھتے ہوئے  36 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ مٹی کے تودوں تلے سے  ابتک  36 افراد کی لاشوں کو بازیاب کیا گیا ہے  جبکہ اس کے علاوہ 18 لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پیر کی سہ پہر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 دیہات متاثر ہوئے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا۔



متعللقہ خبریں